Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 1,303 جونیر کالجس کو مسلمہ حیثیت

تلنگانہ میں 1,303 جونیر کالجس کو مسلمہ حیثیت

غیرمسلمہ کالجوں میں داخلہ سے گریز کا مشورہ، ڈاکٹر اشوک سکریٹری انٹر بورڈ کا بیان

حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2018-19ء کیلئے ریاست بھر میں جملہ 1,303 پرائیویٹ جونیر کالجوں کو مسلمہ حیثیت (AFFILIATION) فراہم کی ہے۔ بورڈ کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پرائیویٹ جونیر کالجوں کو مسلمہ حیثیت کے حصول کیلئے جملہ 1640 درخواستیں داخل کی گئی تھیں لیکن ان تمام درخواستوں کی مکمل جانچ کے بعد صرف 1,303 پرائیویٹ جونیر کالجوں کو ہی مسلمہ حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور 337 پرائیویٹ جونیر کالجس کی جانب سے مکمل شرائط و ضوابط کی تکمیل نہ کئے جانے کی وجہ ان کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔ سکریٹری تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اشوک نے بورڈ سے غیرمسلمہ پرائیویٹ جونیر کالجوں میں داخلے حاصل کرنے سے گریز کرنے کو اولیائے طلبہ سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کو داخلہ دلوانے کے موقع پر پرائیویٹ جونیر کالجوں کی مسلمہ حیثیت دینے یا نہ دینے کی مکمل توثیق کرلیں تاکہ اتفاقی طور پر کسی غیرمسلمہ جونیر کالجوں میں داخلہ حاصل کرلینے کے بعد اپنا قیمتی تعلیمی سال ضائع نہ ہوسکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پرائیویٹ جونیر کالجوں میں چلائے جانے والے ہاسٹلس کی اجازت کیلئے صرف 13 درخواستیں وصول ہوئی تھیں جس پر ان تمام 13 ہاسٹلس کیلئے منظوری دے دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT