Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 150 نشستیں حاصل کرنے تلگو دیشم کا نشانہ

تلنگانہ میں 150 نشستیں حاصل کرنے تلگو دیشم کا نشانہ

ریاست میں پارٹی کیڈر مضبوط ، ہر سطح پر خدمت انجام دینے ریونت ریڈی کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات 2019 کی تیاری کرتے ہوئے تلگو دیشم کیڈرس کو مشورہ دیا گیا کہ وہ زائد از 150 اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کا نشانہ پورا کریں ۔ ریاست میں تلگو دیشم کیڈرس کو مضبوط ہونے کا ادعا کرتے ہوئے مسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ تلگو دیشم کی تنظیم جدید کے ساتھ تنظیمی انتخابات کو موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔ یہاں ریاستی پارٹی آفس پر منعقدہ اجلاس میں تلنگانہ کے تمام پارٹی قائدین نے شرکت کی ۔ جن میں بوتھ لیول ، ڈیویژن سطح سے لے کر منڈل سطح کے قائدین نے حصہ لیا ۔ ریاستی تلگو دیشم صدر ایل رمنا اور مسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اس مرتبہ تلگو دیشم کے لیے اہم ہیں ۔ اس لیے پارٹی کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی میں نوجوانوں اور طلباء کو خصوصی مقام دیا جانا چاہئے ۔ ریونت ریڈی نے دعوی کیا کہ تلگو دیشم میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دیا جائے گا اور 100 نشستیں نوجوانوں کے لیے اور 50 نشستیں سینئیر قائدین کو دئیے جائیں گے ۔ تاکہ پارٹی میں نوجوان خون کو زیادہ سے زیادہ متحرک کر کے کامیابی کے امکانات کو قوی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں تلگو دیشم کیڈر حکمران ٹی ار ایس پارٹی کو سخت مقابلہ سے دوچار کرے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT