Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 180 آئی ٹی آئیز کو اپ گریڈ کرنے مرکز کی تجویز

تلنگانہ میں 180 آئی ٹی آئیز کو اپ گریڈ کرنے مرکز کی تجویز

حیدرآباد 20 نومبر ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ ان کی وزارت تلنگانہ حکومت کے نشاندہی کردہ 280 انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس ( آئی ٹی آئیز ) کو عصری آلات اور مشینری فراہم کرنے کو تیار ہے اس کے علاوہ حیدرآباد میں دو مقامات پر آئیڈیل آٹی آئیز بھی قائم کئے جائیں گے ۔حکومت تلنگانہ کی جانب سے آئندہ مہینوں میں اس سلسلہ میں قطعی منصوبہ تیار کیا جائیگا اور رمکزی حکومت ایک نئے اسکل اپگریڈیشن کارپوریشن کے ذریعہ دو نئے آئیڈیل آئی ٹی آئیز کی پیشرفت کی نگرانی کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت اس سلسلہ میں حکومت تلنگانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT