Thursday , December 13 2018

تلنگانہ میں 19مئی کوایمسیٹ کامن انٹرنس ٹسٹ شیڈول جاری

حیدرآباد۔19جنوری ( سیاست نیوز) تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے مختلف کورسیس میں داخلے کیلئے منعقد کئے جانے والے کامن انٹرنس ٹسٹ شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ کونسل کے اجلاس میں آج اس شیڈول کو قطعیت دی گئی ۔ انجنیئرنگ و میڈیسن کورسیس میںداخلوں کیلئے ایمسیٹ 2015ء کا 14مئی کو انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اسی طرح لا سیٹ 19مئی ‘ آئی سیٹ 22مئی ‘ فزیکل ایجوکیشن ٹسٹ (بی سیٹ ) 25مئی اور ایڈسیٹ 6جون کو منعقد ہوگا ۔ صدرنشین تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر پاپی ریڈی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون تنظیم جدید ریاست آندھراپردیش کی روشنی میں ایمسیٹ کے انعقاد کا مکمل اختیار حکومت تلنگانہ کو حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمسیٹ کے بارے میں تنازعہ پر آندھراپردیش حکومت نے مرکز سے نمائندگی کی ہے لیکن مرکز نیمداخلت سے گریز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آندھراپردیش یہ خواہش کرے کہ وہاں کے طلبہ کیلئے ایمسیٹ منعقد کیا جائے تو تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم اس کیلئے تیار ہے ۔مسٹر پاپی ریڈی نے کہا کہ گورنر مسٹر نرسمہن سے ملاقات کے موقع پر ہم نے اپنا موقف واضح کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کی موجودگی کی وجہ سے آندھراپردیش کی شکایت کو مرکز نے نظرانداز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT