تلنگانہ میں /27 فبروری سے انٹرمیڈیٹ امتحانات

حیدرآباد ۔ /27 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے آج انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کے لئے تواریخ کا اعلان کیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات /27 فبروری تا /18 مارچ 2019 ء منعقد ہوں گے ۔ انٹرسال اول کے طلباء کے لئے دوسری زبان کا پرچہ /27 فبروری کو ہوگا اور دوسرے دن انٹرمیڈیٹ سال دوم کا امتحان ہوگا ۔ جن کے اوقات 9 بجے صبح تا 12 بجے دوپہر ہوں گے ۔ سال اول اور دوم کے امتحانات علی الترتیب /16 اور /18 مارچ کو ختم ہوں گے ۔ اس شیڈول کا انٹرمیڈیٹ ووکیشنل کورس امتحان کے لئے بھی اطلاق ہوگا ۔ تاہم ووکیشنل کورس کے ٹائیم ٹیبل کو علحدہ جاری کیا جائے گا ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن اشوک نے بتایا کہ پریکٹیکل امتحانات یکم فبروری اور /20 فبروری کے دوران ریگولر اور ووکیشنل طلباء دونوں کے لئے منعقد کرنے کی تجویز ہے۔

TOPPOPULARRECENT