Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 3 مئی کو ایمسیٹ 2016متوقع

تلنگانہ میں 3 مئی کو ایمسیٹ 2016متوقع

تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیمات میں تیاریوں کا آغاز
حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ایمسٹ کا انعقاد 3 مئی 2016 ء کو متوقع ہے۔ تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیمات کی جانب سے اس سلسلہ میں تیاریاں عروج پر ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ جنوری 2016 ء کے اوائل میں امتحان کی تواریخ کے اعلان کے سلسلہ میں اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ انجینئرنگ، اگریکلچر اور میڈیکل کے داخلوں کے لئے منعقد کئے جانے والے ایمسٹ امتحان کا انعقاد جواہرلال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کی جانب سے کیا جائے گا اور ان امتحانات کے لئے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔ آندھراپردیش ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیمات کی جانب سے گزشتہ دنوں ایمسٹ کے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 5 مئی کو ایمسٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 3 مئی کو ریاست تلنگانہ میں ایمسٹ کے انعقاد کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ چونکہ ماہ مئی کے پہلے اور دوسرے ہفتہ میں نہ صرف ایمسٹ بلکہ دیگر اہلیتی امتحانات بھی منعقد ہونے جارہے ہیں جن سے ٹکراؤ نہ ہو اِس بات کا کونسل کی جانب سے خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT