Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 330 گوداموں کی تعمیر کیلئے مرکزی وزراء کو مکتوب

تلنگانہ میں 330 گوداموں کی تعمیر کیلئے مرکزی وزراء کو مکتوب

حیدرآباد۔/13جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دو مرکزی وزراء مسرس رام ولاس پاسوان اور رادھا موہن سنگھ کو علحدہ علحدہ مکتوب تحریر کرکے روانہ کئے، ان مکتوبات کے ذریعہ مسٹر رادھا موہن سنگھ کو واقف کروایا گیا کہ ریاست تلنگانہ میں جملہ 330 گوداموں کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے اور ان گوداموں کی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت سے 50فیصد رقومات منظور کرنے کی پرزور اپیل کی۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسٹر رام ولاس پاسوان کو روانہ کردہ مکتوب میں بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے مکئی کی خریدی کی ہے اور اس مکئی کی خریدی ( اکٹھا کرنے پر )212.54کروڑ کے مصارف عائد ہوئے ہیں لہذا چیف منسٹر نے مسٹر رام ولاس پاسوان سے فی الفور مکئی کی خریدی پر عائد 212.54 کروڑ روپئے کے ری ایمبرسمنٹ تلنگانہ حکومت کو کروانے کی پرزور خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT