Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 500 روپیوں کے نئے نوٹس ’’آسرا پنشن‘‘ کیلئے مختص

تلنگانہ میں 500 روپیوں کے نئے نوٹس ’’آسرا پنشن‘‘ کیلئے مختص

حکومت کی بینکوں کو ہدایت، کل اور پرسوں مزید نئے نوٹس کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کو حاصل ہونے والی 500 روپئے کی نوٹوں کو آسرا پنشن کیلئے مختص کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو 500 روپئے کی نئی نوٹ نہیں مل پارہی ہے۔ تلنگانہ حکومت ریاست کے 36 لاکھ افراد کو ماہانہ 100 تا 1500 روپئے پنشن فراہم کرتی ہے۔ 500 اور 1000 روپئے کی نوٹس منسوخ ہونے کے بعد آسرا اسکیم سے پنشن حاصل کرنے والوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ 8 نومبر سے ابھی تک ریزرو بینک آف انڈیا نے منسوخ شدہ نوٹوں کی تبدیلی اور دوسری لین دین کیلئے ریاست کے بینکوں کو 11,400 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں جس میں 2000 روپئے کے نوٹوں کی اکثریت ہے۔ 2000 روپئے کی ایک نوٹ دو افراد میں تقسیم نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی انہیں اس کا چلر دستیاب ہوگا۔ ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بینکوں کو ہدایت دی ہیکہ وہ نئی 500 کی نوٹس عوام کو دینے کے بجائے آسرا پنشن کیلئے مختص کردیں۔ بینکوں کی جانب سے حکومت کی ہدایت پر عمل کیا جارہا ہے جس سے 500 کی نئی نوٹ بازار میں نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ چیف سکریٹری راجیو شرما نے آر بی آئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے چلر کی عدم دستیابی سے پیدا ہونے والے مسائل سے واقف کرایا ہے اور 5 ہزار کروڑ روپئے 500 ، 100 ، 50 روپئے کی شکل میں ریاست کو روانہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ توقع کی جارہی ہیکہ 28 اور 29 نومبر تک مزید نوٹوں کا اسٹاک ریاست کے بینکوں کو پہنچ جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT