Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 80ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پولیس کے تبادلے

تلنگانہ میں 80ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پولیس کے تبادلے

حیدرآباد 8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج 80 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پولیس کے تبادلے عمل میں لائے ۔ تعیناتی کیلئے منتظر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر محمد تاج الدین کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنٹرل کرائم اسٹیشن مقرر کیا گیا۔ مسٹر ایس سرینواسا چریلو کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ٹریفک چارمینارمقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح مسٹر جی پی واسو سینا کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کاونٹر انٹلی جنس سل سائبرآباد ، ٹی ناگراج کمار کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کرائمس سائبرآباد ،ایم سریدھر ریڈی کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ایل بی نگر ٹریفک سائبر آباد ،سی راجی ریڈی کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اسپیشل برانچ حیدرآباد سٹی ،ایم سرینواس راو کو سنٹرل کرائم اسٹیشن ،پی رویندر ،سی ایچ سرینواس،وی سرینواسلو ، کے پرسنا کو سنٹرل کرائم اسٹیشن پر متعین کیا گیا ہے ۔ کے این وجئے کمار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنٹرل کرائم اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT