Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں IDFC بینک کی خدمات کا آغاز

تلنگانہ میں IDFC بینک کی خدمات کا آغاز

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز)

: IDFC

بینک ( آئی ڈی ایف سی بینک ) نے تلنگانہ میں اپنی خدمات کا آج سے آغاز کردیا ۔ حیدرآباد کے بنجارہ ہلز علاقہ میں اپنا پہلا برانچ قائم کرتے ہوئے آئی ڈی ایف سی بینک نے اب تک تلنگانہ میں زائد از 750 مقامات پر کسٹمرس کی بہترین خدمت انجام دی ہے ۔ ڈیجیٹل کے ذریعہ اپنے مائیکرو اے ٹی ایمس کے ساتھ کسٹمرس کے لیے ایک نئے برانچ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس بینک نے آدھار بنیاد پر صرف 4 منٹ میں سیونگ اکاونٹ کھولنے کا بھی مظاہرہ کیا ہے ۔ بنجارہ ہلز کے آئی ڈی ایف سی بینک کا افتتاح اگزیکٹیو ڈائرکٹر آئی ڈی ایف سی بینک مسٹر اوتار مونگا نے انجام دیا ۔ جب کہ اس موقع پر ہیڈ پرسنل بینکنگ امیت کمار بھی موجود تھے ۔ یہ ملک میں 130 ویں برانچ ہے ۔ اس موقع پر اوتار مونگا نے کہا کہ تلنگانہ میں بینک خدمات کا آغاز کرتے ہوئے ان کے بینک نے ریٹیل شاخیں شروع کی ہیں ۔ گذشتہ دو سال میں بینک نے ڈیجیٹل فریم ورک کے ذریعہ نہایت موثر خدمت انجام دی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT