Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی آج یوم تاسیس تقریب

تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی آج یوم تاسیس تقریب

ٹی این جی اوز بھون نامپلی میں مقرر، وزراء اور سوامی گوڑ کی شرکت
حیدرآباد۔23اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ نان گزیٹیڈ افیسر اسوسیشن حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی 70ویں یوم تاسیس تقریب کے متعلق میڈیاکوواقف کرواتے ہوئے صدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ تلنگانہ کی تاریخ کا فقیدالمثال جلسہ عام 24اکٹوبر کوٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد بھون کے میدان واقع نامپلی پر منعقد کیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ کی صدارت میںمنعقد ہونے والے اس تاسیسی جلسہ عام میں اسپیکر اسمبلی مدھوسدھن چاری‘ نائب وزیر اعلی الحاج محمد محمودعلی ‘ ریاستی وزیرتلسانی سرینواس یادو‘ رکن اسمبلی محبوب نگر سرینواس گوڑ‘ ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین‘ ٹی این جی اوز سنٹرل کمیٹی کے اعزازی صدر دیوی پرساد‘ صدر کارم رویند رریڈی‘ صدر ٹی جی اوز وی ممتا‘ رکن تلنگانہ پبلک سروس کمیشن سی وٹھل کے علاوہ سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والی مستند تنظیموں کے سربراہان او رذمہ داران بھی اس تقریب او رجلسہ عام میںشرکت کریں گے ۔

 

آل انڈیا تحفظ شریعت پر حیدرآباد میں دو روزہ اجلاس
حیدرآباد 23 اکٹوبر (راست) آل انڈیا تحفظ شریعت کانفرنس دو روزہ کے تحت 13 نومبر کو نمائش میدان پر بعد مغرب جلسہ عام جبکہ 12 نومبر کو شام میں آسام، بنگال، بہار، یوپی، مہاراشٹرا، کرناٹک، آندھراپردیش و تلنگانہ مندوبین و قائدین کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں یکساں سیول کوڈ کو دستور ہند سے حذف کرنے کے مطالبہ پر غور و فکر ہوگا۔ اس اجلاس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، آل انڈیا ملی کونسل، جماعت اسلامی ہند، علماء کونسل، وحدت اسلامی، سنی علماء بورڈ، تحریک مسلم شبان کے ذمہ دار ہوں گے۔ ملک گیر سطح کے علمائے کرام شرکت کرتے ہوئے تحفظ شریعت پر مخاطب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT