Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ وزیر صحت مناّ بھائی یم بی بی ایس : ریونت

تلنگانہ وزیر صحت مناّ بھائی یم بی بی ایس : ریونت

اگر میری ڈگری جعلی ہے تو سیاسی سنیاس لے لوں گا : لکشما ریڈی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم کے رکن اسمبلی مسٹر ریونت ریڈی نے ریاستی وزیر صحت مسٹر لکشما ریڈی کے ڈاکٹر کی ڈگری پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ کا منّا بھائی ایم بی بی ایس قرار دیا ہے ۔ لکشما ریڈی نے ڈگری کو جعلی ثابت کرنے پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلینے کا اعلان کیا ہے ۔ ضلع محبوب نگر کے مدور منڈل میں ہیلت سنٹر کے افتتاحی تقریب میں تلگو دیشم کے رکن اسمبلی مسٹر ریونت ریڈی نے ریاستی وزیر صحت پر منا بھائی ایم بی بی ایس کے طرز پر ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ جس پر ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گلبرگہ سے بی ایچ ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ اگر میرے ڈاکٹر کی ڈگری پر شکوک ہے تو اس کی تحقیقات کرائے اگر تحقیقات میں میری ڈگری جعلی ثابت ہوتی ہے تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلینے کے لیے تیار ہے ۔ اگر آپ کا ریونٹ ریڈی کا الزام جھوٹا ثابت ہوتا ہے تو کیا وہ بھی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لیے تیار رہیں گے ۔ تلگو دیشم کے رکن اسمبلی مسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ سیاسی شہ نشین نہیں ہے بلکہ سرکاری تقریب ہے سیاسی شہ نشین پر اس مسئلہ پر مباحث کی جائے تو بہتر ہوگا ۔ ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے ریونت ریڈی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جھوٹے الزامات عائد کرنے کی عادت پڑ گئی ہے ۔ آندھرا والوں کی غلامی کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے ہمیشہ تلنگانہ اور اس کے مفادات کے ساتھ غداری کی ہے ۔ دونوں قائدین کے درمیان مباحث سے پروگرام میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ ٹی آر ایس اور تلگو دیشم سے تعلق رکھنے والے کارکن شہ نشین پر چڑھ گئے اور ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوگئے ۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپس کو علحدہ کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT