Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ وزیر کے ٹی آر کو آئی ٹی منسٹر آف دی ایر ایوارڈ

تلنگانہ وزیر کے ٹی آر کو آئی ٹی منسٹر آف دی ایر ایوارڈ

9 ستمبر کو دہلی میں اسکواچ سمیٹ میں ایوارڈ کی پیشکشی ، قومی اعزاز چیف منسٹر کی بصیرت کا نتیجہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر آئی ٹی تلنگانہ کے ٹی آر کو مزید ایک قومی باوقار ’ آئی ٹی منسٹر آف دی ایر ‘ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ۔ دہلی میں 9 ستمبر کو منعقد ہونے والے 49 ویں اسکواچ سمیٹ میں ایوارڈ پیش کیا جائے گا ۔ وزیر نے چیف منسٹر کی بصیرت اور ٹیم ورک کی وجہ سے قومی ایوارڈ حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ائی ٹی شعبہ کی ترقی میں کے ٹی آر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں آئی ٹی وزراء کی خدمات بالخصوص انفارمیشن ٹکنالوجی کے فروغ کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد اس ایوارڈ کا کے ٹی آر کو مستحق قرار دیا گیا ۔ ادارے اسکواچ کے صدر نشین سمیر کوچر نے کہا کہ کئی مواقعوں پر کے ٹی آر کو قریب سے دیکھا گیا کئی مسائل پر ان کے جانب سے پیش کئے گئے ردعمل پر غور کیا گیا ۔ ریاست تلنگانہ میں آئی ٹی شعبہ کو ترقی دینے کے لیے ان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا ۔ شعبہ آئی ٹی کی ترقی کے لیے ان کے عملی اقدامات نئے ہندوستان کے لیے نئی ریاست کو تیار کرنے کے مترادف ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد آئی ٹی کے تمام چیلنجس کو قبول کرتے ہوئے منفرد انداز میں ریاست کو ترقی دینے کے لیے کئی نئے قواعد متعارف کرائے گئے اور ساتھ ہی نیا روڈ میاپ تیار کیا گیا جو قابل ستائش ہے ۔ ایوارڈ کی جوہری ٹیم نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور کئی آئی ٹی منسٹرس کے ناموں پر عور کیا ۔ ساتھ ہی ملک کے کئی آئی ٹی کمپنیوں کے مالکین اور سی ای اوز کی بھی رائے حاصل کی ۔ تلنگانہ میں شعبہ آئی ٹی کی ترقی کے لیے شروع کردہ نئی اسکیمات کا جائزہ لیا گیا ۔ جس کے بعد کے ٹی آر کا انتخاب کیا گیا ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے انہیں ’ اسکواچ آئی ٹی منسٹر آف دی ایر ‘ کے لیے انتخاب کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے ویژن کے ساتھ محکمہ آئی ٹی کے اعلیٰ عہدیداروں اور ملازمین کے ٹیم ورک سے یہ سب کچھ ممکن ہوپایا ہے ۔ ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے پر ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے تلنگانہ میں آئی ٹی کو فروغ دینے کے لیے مزید عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT