Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ وقف بورڈ کا آج اجلاس

تلنگانہ وقف بورڈ کا آج اجلاس

حیدرآباد ۔ 13۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ کا اجلاس کل 14 ستمبر کو حج ہاؤز نامپلی میں منعقد ہوگا۔ صدرنشین محمد سلیم کی صدارت میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس حالیہ تبدیلیوں کے پیش نظر ہنگامہ خیز نوعیت کا ہوسکتا ہے ۔ اگرچہ اجلاس کے ایجنڈہ میں 40 سے زائد امور شامل کئے گئے ہیں لیکن ملازمین کے تقررات سے متعلق اسکام پر مباحث کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے وقف بورڈ کا بجٹ تیار نہیں کیا گیا اور آمدنی اور خرچ کے بارے میں کوئی تفصیلات موجود نہیں ہے ۔ اس مسئلہ پر بورڈ کے اجلاس میں مباحث ہو سکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی ا رکان نے ایجنڈہ میں شمولیت کیلئے بعض امور کی سفارش کی ہے۔ ایجنڈہ میں زیادہ تر امور مساجد کمیٹیوں اور متولیوں سے متعلق بتائے گئے ہیں۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے کہا کہ تقررات سے متعلق اسکام بھی اجلاس میں بحث کا موضوع رہے گا۔ اور اس سلسلہ میں ا رکان رائے حاصل کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT