Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ وکیلی فورنیا کے درمیان یادداشت مفاہمت

تلنگانہ وکیلی فورنیا کے درمیان یادداشت مفاہمت

آئی ٹی شعبہ کے فروغ پر تبادلہ خیال، کے ٹی آر کی کیلی فورنیا گورنر کے دفتر سے معاہدہ
حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کی زیر قیادت وفد نے کیلی فورنیا کے گورنر کے دفتر سے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تاکہ تلنگانہ اور کیلی فورنیا حکومت کے درمیان انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ میں تبادلہ کیا  جائے۔ تلنگانہ حکومت اور کیلی فورنیا حکومت نے انفارمیشن ٹکنالوجی کے علاوہ متبادل توانائی، ماحولیاتی ٹکنالوجی، ہیلت، زراعت اور دیگر ٹکنالوجی پر مبنی انڈسٹری، بزنس اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبہ جات میں تعاون سے اتفاق کیا ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اس یادداشت مفاہمت سے تلنگانہ اور سلیکان ویلی کے درمیان نئے تجربات کے تبادلہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ریاستوں کو اس معاہدہ سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور کیلی فورنیا کے مضبوط معاشی تعلقات ہیں اور دونوں فطری حلیف ہیں۔ گورنر کیلی فورنیا کے دفتر میں بزنس اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹس کے ڈائرکٹر پی اولیز نے اس معاہدہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے ہندوستانی کمپنیوں کو کیلی فورنیا میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم ہوگا اور کیلی فورنیا اسٹیٹ کی کمپنیاں ہندوستانی مارکٹ تک رسائی حاصل کریں گی۔ یادداشت مفاہمت پر ڈائرکٹر ایڈویز اور سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی حکومت تلنگانہ جیش رنجن نے دستخط کئے ہیں۔ دلیپ کوناتھم ڈائرکٹر ڈیجیٹل میڈیا تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ اور کیلی فورنیا گورنر دفتر کے دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔یادداشت مفاہمت کے تحت جن شعبہ جات کا احاطہ کیا جائے گا ان میں تلنگانہ کا اسٹارٹ اَپ پروگرام متبادل اور قابل تجدید توانائی، واٹر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ، ہیلت انفارمیشن ٹکنالوجی و بائیو ٹکنالوجی، اڈوانس مینوفیکچرنگ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی، اگریکلچر ٹکنالوجی اور باہمی تجارت کا فروغ جیسے شعبہ جات شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT