Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ویدیا ودھان پریشد میں سرجنس کے تقررات

تلنگانہ ویدیا ودھان پریشد میں سرجنس کے تقررات

/4 مئی ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، آن لائن درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ /11 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی سطح پر سرکاری دواخانوں کے مختلف شعبہ جات میں مخلوعہ سیول اسسٹنٹ سرجنس (اسپیشلسٹ) کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے تلنگانہ ویدیا ودھان پریشد نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اس بورڈ کے تحت ریاستی سطح پر 102 ہاسپٹلس چلائے جاتے ہیں ۔ جملہ 1133 جائیداد ہیں اور شعبہ جات کے اعتبار سے مخلوعہ اوبسٹرک اینڈ گائنا کالوجی 149 ، پڈیا ٹرکس 172 ، انستھیسیا 176 ، آرتھوپیڈکس 61 ، ای این ٹی 18 ، ڈرمٹالوجی 23 ، پیتھالوجی 60 ، آپتلمالوجی 37 ، جنرل میڈیسن 75 ، سائیکرٹری 29 ، جنرل سرجری 107 ، ریڈیالوجی 79 ، ہاسپٹل اڈمنسٹریشن 24 ، فورنسک میڈیسن 63 اور پلمنری میڈیسن کی 60 جائیدادیں ہیں ، قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کے ساتھ متعلقہ مخصوص مضمون میں پی جی / ڈپلوما امتحان یا اس کے مماثل کورس میں کامیابی (جو میڈیکل کونسل آف انڈیا سے مسلمہ حیثیت رکھتے ہوں ) حاصل کرنے والے امیدوار جو تلنگانہ اور آندھراپردیش میڈیکل کونسل میں رجسٹرڈ کراچکے ہوں درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ عمر کے اعتبار سے یکم جولائی 2018 ء تک 41 برس سے زائد نہ ہو جبکہ تحفظات اور جسمانی معذورین کے کوٹہ میں آنے والے امیدواروں کو 10 برس کی عمر میں چھوٹ دی جائے گی اور منتخب امیدواروں کا پے اسکیل 40,270 ۔ 93,780 روپئے + منظورہ دیگر الاؤنس دیئے جائیں گے اور انتخاب اسپیشالیٹی میں حاصل کردہ نمبرات ، دیگر اہلیت اور کنٹراکٹ کے تحت خدمات انجام دینے کی مدت کے ویٹیج کے مطابق کیا جائے گا ۔ درخواستیں آن لائن میں /4 مئی تک داخل کی جاسکتی ہیں اور درخواست فیس 600 روپئے ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.tvvprecruit.telangana.gov.in ملاحظہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT