Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و آندھرا ریاستی اہلیتی ٹسٹ کا انعقاد

تلنگانہ و آندھرا ریاستی اہلیتی ٹسٹ کا انعقاد

امتحان کا 218 مراکز پر انعقاد : 99 ہزار امیدواروں کی شرکت

امتحان کا 218 مراکز پر انعقاد : 99 ہزار امیدواروں کی شرکت
حیدرآباد 15 فبروری ( آئی این این ) تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کیلئے ریاستی اہلیتی ٹسٹ ( SET-TS&AP) برائے اسسٹنٹ پروفیسر / لیکچرر شپ کا آج دونوں ریاستوں میں کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ اس امتحان کیلئے جملہ 135,939 امیدواروں نے رجسٹر کروایا تھا جن میں 99,418 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جو 73.13 فیصد کا تناسب ہوتا ہے ۔ یہ امتحان دو سشنس میں صبح 9.30 بجے سے شام چار بجے کے درمیان منعقد کیا گیا ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے 12 علاقائی مراکز کے 218 امتحانی مراکز میں جملہ 27 مضامین میں یہ امتحان منعقد کیا گیا ۔ اس امتحان کا انعقاد SET-TS&AP کے دفتر سے تقرر کردہ مبصرین اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے عہدیداروں کی نگرانی میں عمل میں آیا ۔ آندھرا یونیورسٹی ‘ سری وینکٹیشورا یونیورسٹی ‘ ایس کے یونیورسٹی ‘ عثمانیہ یونیورسٹی اور کاکتیہ یونیورسٹی کے سینئر پروفیسرس اور یو جی سی کے سینئر عہدیداروں کو تمام 12 علاقائی مراکز پر امتحانات کی نگرانی کیلئے مبصر مقرر کیا گیا تھا ۔ ان کے علاوہ متعلقہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس اور رجسٹرارس نے بھی امتحانات کی نگرانی کی ۔ مبصرین اور علاقائی کو آرڈینیٹرس کی اطلاعات کے بموجب یہ امتحانات یو جی سی کے رہنما خطوط کے تحت موثر انداز میں کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر منعقد کئے گئے ۔ SET-TS&AP کے ممبر سکریٹری پروفیسر بی راجیشور ریڈی نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT