Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و آندھرا میں ہلکی بارش کا امکان

تلنگانہ و آندھرا میں ہلکی بارش کا امکان

شدت کی گرمی بھی برقرار رہے گی ۔ اسکائی میٹ کی پیش قیاسی
حیدرآباد 8 اپریل ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش اورتلنگانہ میں ماہ مارچ کے دوران کوئی بارش نہیں ہوئی جبکہ ماہ اپریل میں 4 اور 5 تاریخ کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ہے ۔ اسکائی میٹ کے عہدیداروں نے مطلع کیا ہے کہ ریاست بھر میں کسی طرح کی موسمی تبدیلی کے آثار نہیں ہیں اسکے نتیجہ میں دونوں ریاستوں میں موسم اب خشک رہے گا ۔ دارالحکومت حیدرآباد میں بھی موسم خشک ہے جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس چل رہا ہے ۔ کچھ مقامات پر تو درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز بھی ہوچکا ہے ۔ اسی طرح کی صورتحال آندھرا پردیش میں بھی ہے جہاں موسم خشک ہے اور اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ ریاست میں کچھ مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سے متجاوز ہوگیا ہے ۔ تاہم چونکہ جھارکھنڈ سے داخلی کرناٹک میں پیدا ہونے والے موسمی حالات اوڈیشہ ‘ آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے گذرسکتے ہیں ایسے میں دونوں ریاستوں میں آئندہ کچھ دنوں میں بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ علاقہ میںدرجہ حرارت پہلے ہی بڑھ چکا ہے اور رطوبت بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ یہ صورتحال دونوں ہی ریاستوں میں ہے ۔ دونوں ریاستوں میں اب کسی بھی وقت بارش ہوسکتی ہے لیکن یہ بارش مختصر سے وقف کیلئے ہوگی اور صرف کچھ مقامات پر ہوگی ۔ اس کے علاوہ ماقبل مانسون بارش عموما دوپہر کے بعد یا شام میں ہوا کرتی ہے ۔ اس وقت تک درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا ۔ ایسے میں اعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی کی امید نہیں کی جا رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب حیدرآباد میں مطلع صبح کے وقت جزوی ابر آلود رہے گا اور شام میںہلکی بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 41 ڈگری اور اقل ترین 26 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT