Saturday , December 15 2018

تلنگانہ و آندھرا میں 2 جون کے بعد حکومت کی تشکیل

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز ) متحدہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے 16 مئی کو نتائج کا اعلان ہوجانے کے باوجود تلنگانہ کی تشکیل کیلئے مقرر کردہ تاریخ 2 جون کے بعد ہی دونوں ریاستوں ( تلنگانہ اور آندھرا پردیش ) میں نئی حکومتیں تشکیل پائیں گی۔ ایک سینئر آئی اے ایس عہدیدار نے بتایا کہ سیما آندھرا راجدھانی بنانے کے مسئلہ پر نئی تشکیل حکومت فیص

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز ) متحدہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے 16 مئی کو نتائج کا اعلان ہوجانے کے باوجود تلنگانہ کی تشکیل کیلئے مقرر کردہ تاریخ 2 جون کے بعد ہی دونوں ریاستوں ( تلنگانہ اور آندھرا پردیش ) میں نئی حکومتیں تشکیل پائیں گی۔ ایک سینئر آئی اے ایس عہدیدار نے بتایا کہ سیما آندھرا راجدھانی بنانے کے مسئلہ پر نئی تشکیل حکومت فیصلہ کرے گی اور بتایا کہ ایک لاکھ آبادی والے شہر کو ہی راجدھانی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ بعض دیگر سینئر آئی اے ایس عہدیداروں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ اسمبلی ‘سکریٹریٹ کی راجدھانی بنائے جانے والے شہر میں تعمیر کر کے دیگر دفاتر کو مختلف مقامات پر قائم کیا جائیگا ۔ ان تجاویز پر اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ نتائج جاری ہونے کے اندرون چند یوم نئی حکومت تشکیل دی جاتی تھی لیکن اس مرتبہ نئی ریاست کی تشکیل کے بعد حکومت کی تشکیل کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔تلنگانہ ریاست کی باضابطہ تشکیل کے بعد حکومت قائم کرنے پر توجہ دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT