Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و آندھرا پردیش میں اردو اکیڈیمی سے کمپیوٹرس کی تربیت

تلنگانہ و آندھرا پردیش میں اردو اکیڈیمی سے کمپیوٹرس کی تربیت

10 نومبر سے آغاز ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری کا بیان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی ( تلنگانہ و آندھرا پردیش ) نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام دونوں ریاستوں آندھرا پردیش و تلنگانہ میں قائم جملہ 74 کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس پر نئے سال 2015-16 کے اڈوانس ڈپلومہ ان کمپیوٹر اپلی کیشن اینڈ ملٹی لنگول ڈی ٹی پی کورس و ہارڈویر کے نئے بیاچس میں داخلوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور ان تمام سنٹرس پر 10 نومبر 2015 سے تربیت کا آغاز ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان 74 سنٹرس میں ریاست تلنگانہ کے 41 سنٹرس جن میں حیدرآباد کے 12 سنٹرس جہاں نما ، خلوت ، یاقوت پورہ ، حافظ بابا نگر ، سنتوش نگر ، جامعتہ المومنات ، عنبر پیٹ ، کاروان ، مسجد ٹیک نامپلی ، بورہ بنڈہ اور لالہ گوڑہ سکندرآباد ( تمام سافٹ ویر اور شاہ علی بنڈہ ( ہارڈویر ) شامل ہیں ۔ اور اضلاع کے 29 سنٹرس جن میں عادل آباد ، بھینسہ ،مدھول ، نرمل اور سرپور کاغذ نگر ( ضلع عادل آباد ) ، کریم نگر ، جگتیال ، کورٹلہ ، مٹ پلی اور پداپلی ( ضلع کریم نگر ) ، کھمم ، میدک ، ظہیر آباد ، کوہیر ، سنگاریڈی اور سدی پیٹ ( ضلع میدک ) ، محبوب نگر ، نارائن پیٹ اور ونپرتی ( ضلع محبوب نگر ) نلگنڈہ اور مریال گوڑہ ( ضلع نلگنڈہ ) ، نظام آباد ، بودھن ، کاماریڈی اور بانسواڑہ ( ضلع نظام آباد ) ، تانڈور اور وقار آباد ( ضلع رنگاریڈی ) ، ورنگل اور ہنمکنڈہ ( ضلع ورنگل ) شامل ہیں ۔ اسی طرح ریاست آندھرا پردیش کے 33 سنٹرس جن میں کرنول ، نندیال اور آتما کور (ضلع کرنول ) ، کڑپہ ، پلی ویندلہ ، رائے چوٹی اور میدوکور ( ضلع کڑپہ ) ، اننت پور ، تاڈے پتری اور کدری ( ضلع اننت پور ) ، چتور ، مدن پلی ، کلکری اور وائل پاڈو ( ضلع چتور ) ، نیلور ، اودے گری اور راپور ( ضلع نیلور ) ، گنٹور ، گنٹور 2 ، نرسا راؤ پیٹ ، تنالی ، چلکلوری پیٹ ، پڈوگورالہ اور منگل گیری ( ضلع گنٹور ) ، وجئے واڑہ اور جگیا پیٹ ( ضلع کرشنا ) ، چیرالہ ، گدالور ، پرچور اور اونگول ( ضلع پرکاشم ) ، کاکناڈا ( ضلع مشرقی گوداوری ) ، نڈدول اور ایلورو ( ضلع مغربی گوداوری ) شامل ہیں ۔ اس طرح ان تمام 74 کمپیوٹر سنٹرس میں سال 2015-16 کے کورسیس کا آغاز ہورہا ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری نے ان تمام سنٹرس کے منتخب طلبہ وطالبات سے خواہش کی ہے کہ وہ 10 نومبر کو اپنے اپنے متعلقہ سنٹرس پر حاضر ہوجائیں ۔ انہوں نے ان تمام سنٹرس کے ذمہ دار فیکلٹی ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے سنٹرس کے نئے بیاچس کی تمام تفصیلات جلد صدر دفتر اردو اکیڈیمی روانہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT