Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و آندھرا پردیش کے بینکوں کے ایم ٹی ایم میں رقم کی قلت

تلنگانہ و آندھرا پردیش کے بینکوں کے ایم ٹی ایم میں رقم کی قلت

مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کا اظہار حیرت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے بینکوں اور اے ٹی ایم میں پیسوں کی قلت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی جانب سے گھروں کی تجوریوں میں پیسوں کو چھپانے کے شکوک کا اظہار کیا ۔ نوٹ بندی کے دیڑھ سال بعد بھی دونوں تلگو ریاستوں کے بینکوں اور اے ٹی ایم میں پیسوں کی قلت پائی جاتی ہے ۔ دہلی میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی جب میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے تب تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والی بی جے پی کی قائد سابق وزیر پشپا لیلا وہاں پہونچ گئی اور انہوں نے ارون جیٹلی کو بتایا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے بینکوں اور اے ٹی ایم میں پیسوں کی قلت سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ عوام کافی پریشان ہیں ۔ شادی ، بیاہ اور تہواروں میں عوام کو کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے تلگو ریاستوں کے لیے زیادہ رقم روانہ کرنے کی درخواست کی جس پر مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت دونوں ریاستوں کو جتنی رقم روانہ کرنا ہے ۔ اس سے زیادہ رقم روانہ کیا ہے ۔ پھر بھی بینکس اور اے ٹی ایمس میں رقم کی قلت کیوں پائی جاتی ہے ؟ انہوں نے شکوک کا اظہار کیا کہ شاید تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عوام اپنے اپنے گھروں کی تجوریوں میں پیسوں کو محفوظ رکھ رہے ہوں گے ۔ جس کی وجہ سے بینکوں اور اے ٹی ایمس میں پیسوں کی قلت پیدا ہورہی ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT