Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و آندھراپردیش کے اپوزیشن ارکان اسمبلی کا پارٹیوں سے انحراف

تلنگانہ و آندھراپردیش کے اپوزیشن ارکان اسمبلی کا پارٹیوں سے انحراف

چندرابابو نائیڈو سے وائی ایس آر کانگریس کے مزید ارکان کا رابطہ ، عنقریب فیصلہ
حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جہاں تلگودیشم پارٹی ارکان اسمبلی برسر اقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت اختیار کرنے پر ترجیح دے رہے ہیں تو وہیں ریاست آندھراپردیش میں اپوزیشن جماعت والی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی برسر اقتدار تلگودیشم پارٹی میں شامل ہونے پر اہمیت دیتے ہوئے تلگودیشم پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور دونوں ہی ریاستوں میں پارٹی سے انحراف کرکے برسر اقتدار جماعت میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے باوثوق ذرائع کے مطابق مزید ایک یا دو ارکان اسمبلی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے تیار ہیں اور یہ ارکان اسمبلی ٹی آر ایس قائدین سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اسی طرح ریاست آندھراپردیش میں اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے وابستہ بعض ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ کئی سینئر قائدین وائی ایس آر پارٹی برسر اقتدار تلگودیشم میں شامل ہونے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جیسا کہ گزشتہ دنوں وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے وابستہ تقریباً 8 ارکان اسمبلی نے انحراف کرکے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اسی طرح رکن اسمبلی مسٹر سرویشور راؤ جوکہ حلقہ اسمبلی اراکو (ضلع وشاکھاپٹنم) کی نمائندگی کرتے ہیں سابق رکن اسمبلی جی بابلی کے علاوہ سینئر قائد وائی ایس آر کانگریس پارٹی و سابق وزیر مسٹر کے راما کرشنا بھی بالآخر برسر اقتدار تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلینے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں کے دوران کسی بھی وقت صدر تلگودیشم و چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کرکے ٹی ڈی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ تلگودیشم پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ بہت جلد چند ارکان اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT