Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و آندھرا میں گرمی کی لہر برقرار

تلنگانہ و آندھرا میں گرمی کی لہر برقرار

حیدرآباد۔ 26 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر، ورنگل، کھم، میدک اور نلگنڈہ کے علاوہ آندھرا پردیش کے اضلاع سریکاکلم، وجیانگرم، وشاکھاپٹنم، مشرقی و مغربی گوداوری، کرشنا، گنٹور، پرکاشم اور نیلور کے علاوہ ساحلی آندھرا میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم تلنگانہ ، آندھرا اور رائلسیما کے بعض علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش کا بھی امکان ہے۔ کئی مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت 40 اور 45 کے درمیان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری موسم میں کوئی نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ آج آندھرا پردیش میں جنگا مہیشورا پورم میں اعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس اور تلنگانہ کے راماگنڈم میں 47 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ رائلسیما اور ساحلی آندھرا میں جہاں درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی وہیں تلنگانہ کے بعض مقامات پر درجہ حرارت میں کسی قدر کمی کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT