Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و اے پی ریاستوں کے بس مسافرین کے لیے ای ٹکٹ بکنگ کا آغاز

تلنگانہ و اے پی ریاستوں کے بس مسافرین کے لیے ای ٹکٹ بکنگ کا آغاز

نائب صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر اے پی ایس آر ٹی سی ڈاکٹر جے پورنا چندر راؤ کی پریس کانفرنس

نائب صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر اے پی ایس آر ٹی سی ڈاکٹر جے پورنا چندر راؤ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : نائب صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ڈاکٹر جے پورنا چندر راؤ نے کہا کہ آر ٹی سی کی جانب سے مسافرین کے سفر کو آرام دہ اور آسان بنانے اور انہیں بہتر سے بہتر سہولتیں مہیا کرنے کی غرض سے اسمارٹ فون کے ذریعہ ’ موبائیل بیسڈ ای ۔ ٹکٹ بکنگ ‘ سرویس کا آغاز کیا ہے تاکہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کے مسافرین جہاں کہیں بھی ہوں وہ اپنے سفر کے آغاز سے ایک گھنٹہ قبل بھی اسمارٹ فون کے ذریعہ ٹکٹ بک کروا کر اپنے سفر کا آغآز کرسکیں ۔ وہ یہاں بس بھون میں اسمارٹ فون کے ذریعہ ’’ موبائیل بیسڈ ای ۔ ٹکٹ بکنگ ‘ سرویس کا افتتاح انجام دینے کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ جدید متعارف کی گئی اسمارٹ فون کے ذریعہ ای ٹکٹنگ سرویس سے استفادہ کرنے کے خواہش مند مسافرین کو ویب سائٹ apsrtconline.in یا tsrtcbus.in پر جاکر Book Tickets ٹیوب کے ذریعہ اپنے ٹکٹ کو بک کروانے کی سہولت رہے گی ۔ اور یہ سہولت دونوں ریاستوں کے مسافرین کے لیے رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مسافرین کو اپنے ٹکٹ کی بکنگ کے لیے بس اسٹیشن کو یا اے ٹی بی ایجنٹس کے پاس جانے کے علاوہ ڈیسک ٹاپ / لیاپ ٹاپ کے ذریعہ کروانا پڑتا تھا لیکن آج آر ٹی سی نے اسمارٹ فون پر ای ٹکٹ بکنگ کی سہولت فراہم کی ہے جس سے اس سرویس کے ذریعہ ٹکٹ کی بکنگ کر کے سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد میں بھی اضافہ کا امکان ہے ۔ ڈاکٹر پورنا چندر راؤ نے بتایا کہ آن لائن پیاسنجر ریزرویشن سسٹم کے تحت محکمہ آر ٹی سی کی مختلف اقسام کی 3,668 بس سرویس جن میں 16 وینیلا ( اے سی سلیپر ) ، 49 گروڈا پلس ( اے سی سلیپر ) ، 116 گروڈا ( اے سی سیٹر ) ، 188 اندرا ( 2+2 اے سی سیٹر ) ، 1979 سوپر لکثرری ( نان اے سی پشٹرک ) ، 591 ڈیلکس ( 2+2 نان اے سی ) ، اور 729 ایکسپریس ( 2+2 نان اے سی ) شامل ہیں ۔ سرویس کے لیے اڈوانس ریزرویشن کروانے کی سہولت رہے گی اور ہر روز اڈوانس بکنگ اور کرنٹ بکنگ ریزرویشن کے جملہ 1.41 لاکھ نشستوں کے منجملہ زائد از 45 ہزار نشستیں اس اسکیم کے تحت الاٹ کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر ویجلنس مسٹر وینوگوپال راؤ آئی پی ایس ، ایکزیکٹیو ڈائرکٹر مسٹر رویندر ، جوائنٹ مینجنگ ڈائرکٹر مسٹر راما راؤ بھی موجود تھے جب کہ ایکزیکٹیو ڈائرکٹر آئی ٹی مسٹر کوٹیشور راؤ نے اسمارٹ فون سے ای ٹکٹ بکنگ سے متعلق ڈیمو میں بھی پیش کیا گیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT