Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں گرج چمک و بوندا باندی کا امکان

تلنگانہ و ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں گرج چمک و بوندا باندی کا امکان

حیدرآباد 8 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے تمام اضلاع ‘ ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ وسطی مہاراشٹرا سے جنوبی ٹاملناڈو اور کرناٹک تک پیدا ہوئے موسمی حالات اب پڑوسی مقامات کی سمت منتقل ہو رہے ہیں اور جنوبی آندھرا پردیش اور اطراف کے علاقوں میں بھی ہوا کے دباؤ میں کمی بن رہی ہے ۔ اس کے اثر سے تلنگانہ میں کئی مقامات پر اور ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ جنوب مغربی مانسون رائلسیما میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم رہا جبکہ تلنگانہ اور ساحلی آندھرا پردیش میں معمول کے مطابق رہا ۔ ساحلی آندھرا پردیش ‘ تلنگانہ اور رائلسیما میں کچھ مقامات پر بھاری بارش بھی ہوئی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا اور اعظم ترین درجہ حرارت 33 ڈگری اور اقل ترین 24 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT