Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں شدید بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد 12 جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سرگرم ہے جبکہ وہ رائلسیما میں معمول کے مطابق ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش کے اضلاع سریکا کلم ‘ وجیا نگرم ‘ وشاکھاپٹنم ‘ مشرقی و مغربی گوداوری ‘ کرشنا اور گنٹور میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہے جبکہ آئندہ تین دن کے دوران تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر بھی شدید بارش ہوکستی ہے ۔ اس کے علاوہ ساحلی آندھرا پردیش میں کئی مقامات پر اور تلنگانہ میں بیشتر مقامات پر آئندہ پانچ دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں کئی مقامات اور ساحلی آندھرا میں کچھ مقامات پر گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران شدید بارش ہوئی ہے ۔ حیدرآباد و اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا اور ایک یا دو موقعوںپر بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 28 ڈگری اور اقل ترین 22 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT