Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان

تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان

حیدرآباد 20 مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں یکا دوکا مقامات پر 23 اور 24 مارچ کو ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ پانچ دن کے دوران موسم خشک رہے گا اور کچھ مقامات پر 23 اور 24 مارچ کو ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری سلسئیس بھدراچلم میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ اقل ترین 17 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ آندھرا پردیش میں اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری کرنول میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ اقل ترین 19 ڈگری سلسئیس آروگیہ ورم میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT