تلنگانہ و سیما آندھرا میں بارش و ژالہ باری کا امکان

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ساحلی آندھرا و رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن کے دوران موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی ۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہے گا۔ شہر کے کچھ حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ آج کا اعظم ترین درجہ حرارت 37 ڈگری اور اقل ترین درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT