Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ٹیچرس یونین کا قیام، سوامی گوڑ کا اعلان

تلنگانہ ٹیچرس یونین کا قیام، سوامی گوڑ کا اعلان

حیدرآباد ۔ یکم مارچ (پریس نوٹ) ٹی آر ایس پارٹی سے ملحقہ تلنگانہ راشٹریہ ا ٹیچرس یونین (T.R.T.U) اور تلنگانہ پی آر ٹی یو (ٹی پی آر ٹی یو) دو یونینوں کا انضمام کرتے ہوئے ایک نئی یونین ’’تلنگانہ ٹیچرس یونین‘‘ (ٹی ٹی یو) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ رنگاریڈی ضلع پریشد آفس حلقہ خیریت آباد، حیدرآباد کے کانفرنس ہال میں آج منعقدہ اجلاس میں دو یونینوں کے تمام اضلاع کے ضلعی صدور و معتمدین کے علاوہ منڈل سطح اور ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے چیرمین کے سوامی گوڑ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور نئی یونین (ٹی ٹی یو) کے لئے ایم منیپال ریڈی ریاستی صدر، جی وینو گوپال سوامی کو بحیثیت ریاستی معتمد اور ایم راجیا کو ریاستی فینانس سکریٹری کی حیثیت سے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تحریک اور تلنگانہ کے حصول میں ٹیچرس کا کلیدی کردار رہا۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ بنگارو تلنگانہ کے حصول میں بھی ٹیچرس آگے رہیں اور طلباء کو اچھے شہری بنانے میں اپنی تمام قوتوں کو صرف کریں۔ اس موقع پر ٹی این جی او کے ریاستی معتمد کارم رویندر ریڈی، ٹی جی او کے ریاستی معتمد ستیہ نارائنا، جونیر لیکچررس یونین کے صدر مدھو سدھن ریڈی، تلنگانہ رینو اسوسی ایشن کے ریاستی صدر ایم شیوا شنکر کے علاوہ تلنگانہ ایمپلائز یونین کے صدر رما ریڈی نارائنا نے مخاطب کیا۔ آخر میں محمد عبدالعلیم سابق صدر پی آر ٹی یو تلنگانہ ضلع حیدرآباد کے شکریہ پر میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT