Thursday , December 13 2018

تلنگانہ ٹی ڈی پی قائدین کا دورہ دہلی

وزیر اعظم اور مرکزی وزراء سے نمائندگی کا منصوبہ

وزیر اعظم اور مرکزی وزراء سے نمائندگی کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : تلنگانہ تلگو دیشم قائدین 18 اکٹوبر کو دہلی روانہ ہوں گے اور توقع ہے کہ 19 اکٹوبر کو مرکزی حکومت سے تلنگانہ کے کسانوں کے مسائل پر نمائندگی کریں گے ۔ دوران دورہ تلنگانہ تلگو دیشم قائدین وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ دیگر مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کر کے ریاست کے برقی مسئلہ اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی زور دیں گے ۔ اس کے علاوہ بس یاترا کے دوران قائدین کے مشاہدات میں آنے والے تمام مسائل کو ایک میمورنڈم کے ذریعہ آگہی کروائیں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT