Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن امتحانات، او ٹی آر کا لزوم

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن امتحانات، او ٹی آر کا لزوم

حیدرآباد 25 مئی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں ملازمتوں کے لئے تقررات کا امتحان تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ہوتا ہے اور اس کے لئے ٹی ایس پی ایس سی ہی او ٹی آر (ون ٹائم رجسٹریشن) لازمی ہے۔ جس کے نمبر کے الاٹمنٹ کے بعد فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔ اب ٹیچرس کے تقررات کا امتحان بھی پبلک سرویس کمیشن کے تحت ہونے والا ہے۔ چنانچہ ٹیٹ امیدوار تاحال او ٹی آر نہ کروائے ہوں تو آن لائن کرواتے ہوئے رجسٹریشن آئی ڈی نمبر حاصل کرلیں۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر اس کا انتظام کیا گیا ہے ۔

ورنگل، مرکز کے ’آکرشن سٹیز‘ کی فہرست میں شامل : وینکیا نائیڈو
ورنگل 24 مئی (این ایس ایس) مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو کی طرف سے جاری مرکزی حکومت کی ’آکرشن سٹیز‘ کی فہرست میں تلنگانہ کا شہر ورنگل بھی شامل ہے۔ وینکیا نائیڈو نے اسمارٹ سٹیز کی دوسری فہرست آج جاری جس کے تحت منتخب شہروں کے مرکزی امداد سے فروغ دیا جائے گا۔ دوسری فہرست میں ورنگل اور امراوتی کے علاوہ تھرواننتاپورم ، پٹنہ، شملہ، نیارائے پور، ایٹا نگر وغیرہ بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT