Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے اساتذہ کے تقررات

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے اساتذہ کے تقررات

ٹیٹ پرویٹیج مارکس، دفتر ’سیاست‘ میں گائیڈنس، ایم اے حمید کا خطاب

حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے 31اضلاع میں ٹیچرس کے تقررات کا اعلان کیا اور ٹی ایس پی ایس سی نے نوٹیفکیشن جاری کیا اور 30 اکٹوبر سے آن لائن رجسٹریشن کروانا ہے۔ ایس جی ٹی ( سکنڈری گریڈ ) اسکول اسسٹنٹ، لینگویج پنڈت اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کیلئے 80 نشانات کے 160 سوالات ہوں گے اور جنرل نالج کے 20 سوالات، 10نشانات کیلئے اور ایجوکیشن کے 10سوالات 20 نشانات کے مشترک ہیں۔ اس کے علاوہ 60 نشانات متعلقہ مضمون اور اس کے تدریسی طریقہ کے ہوں گے ۔ تمام سوالات آبجیکٹیو ٹائپ نوعیت کے ہیں۔ امتحان فروری 2018 ء میں ہوگا۔ ان معلومات کو یہاں ادارہ ’سیاست‘ کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیچرس کے تقررات امتحان کے گائیڈنس پروگرام میں ایم اے حمید نے لکچرر دیتے ہوئے کیا۔ محبوب حسین جگر ہال میں منعقدہ اس پروگرام میں حیدرآباد اور اضلاع کے ڈی ایڈ، بی ایڈ اور لینگویج پنڈت امیدواروں نے شرکت کی۔ انہیں عام معلومات کے سوالات کے علاوہ امتحانی طریقہ کار سے واقف کروایا۔ اس موقع پر ٹی ایس پی ایس سی کے 31 اضلاع میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات بتائی گئی۔ ٹیچرس کے اہلیتی امتحان’’ ٹیٹ ‘‘ TET میں کامیابی پر اس کے 20 مارکس ویٹیج میں شمار کئے جارہے ہیں۔ 75 نشانات کے حصول پر 10 مارکس ویٹیج مل جائیں گے۔ تلنگانہ کا ٹی ایس پی ایس سی کا امتحان صرف 80 نشانات کا رہے گا۔ لگ بھگ 8792 ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات میں اردو میڈیم کے 900 جائیدادیں، انگلش میڈیم کے 964، ہندی 510 اور سب سے زیادہ تلگو میڈیم کے 6312 جائیدادیں تقرر طلب اعلامیہ میں بتائی گئی ہیں۔ آن لائن فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 30نومبر ہوگی۔ اس موقع پر ایم اے حمید نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ 30 اکٹوبر کو آن لائن رجسٹریشن کے آغاز تک انتظار کریں۔ پروگرام کے انعقاد میں تبسم بیگم، محمودہ فردوس اور اظہر خان نے معاونت کی۔

TOPPOPULARRECENT