Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں مزید چھ ارکان کی نامزدگی : احکام جاری

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں مزید چھ ارکان کی نامزدگی : احکام جاری

حیدرآباد 10 اکٹوبر ( سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کیلئے مزید 6 ارکان کی نامزدگی کے احکامات جاری کئے ۔ اس سے قبل حکومت نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ارکان کے ناموں کی سفارش والی فائل گورنر مسٹر نرسمہن کو روانہ کی تھی ۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کی روانہ کردہ فائل کو گورنر نے منظوری دیدی ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ گورنر کی منظوری کے بعد حکومت نے چھ نامزد ارکان ٹی ایس پی ایس سی کے ناموں پر مشتمل احکامات جاری کئے ۔ مسرس ٹی ویویک ، ڈی کرشنا ریڈی ، رام موہن ریڈی ، ایم راجندر ، سی ایچ ودیا ساگر راؤ ، اور سی ایچ سائیلو کو بحیثیت ارکان ٹی ایس پی ایس سی نامزد کیا گیا ۔ کمیشن ارکان کی تعداد 9 ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT