Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے زرعی شعبہ کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے 1,311 اگریکلچر اکسٹنشن آفیسرس کا تقرر عمل میں لایا ہے ۔ جو امیدوار کنٹراکٹ بنیادوں پر کام کررہے ہیں انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع ہو کر بعض اعتراضات اٹھائے تھے ۔ ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کنٹراکٹ ملازمین کو روزگار کے حصول کے لیے دیگر منتخب امیدواروں کی طرح مساوی مارکس حاصل کرنا چاہیے ۔ عدالت نے یہ بھی واضح کردیا کہ کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو حساب میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اس کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کو یہ تقررات عمل میں لانے میں مدد ملی ۔۔

TOPPOPULARRECENT