Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانی نصاب پر نظر ثانی، ماہرین تعلیم کی کمیٹی تشکیل

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانی نصاب پر نظر ثانی، ماہرین تعلیم کی کمیٹی تشکیل

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کی ہدایت پر صدر نشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن پروفیسر جی چکرا پانی نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن امتحانات سے متعلق موجودہ اسکیم و نصاب پر نظر ثانی کرنے کے لیے پروفیسر جی ہرا گوپال کی قیادت میں ایک 25 رکنی ممتاز ماہرین تعلیم و مضمون پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ ان 25 ممتاز ماہرین تعلیم میں پروفیسر ای سیوا ریڈی وائس چانسلر تلگو یونیورسٹی ، ڈاکٹر چکا رامیا ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ، وی ایس پرساد ، سابق ڈائرکٹر NAAC ، پروفیسر ایم کودنڈا رامی ریڈی عثمانیہ یونیورسٹی ، پروفیسر لنگا مورتی ، سابق وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی ، پروفیسر کے ناگیشور ، عثمانیہ یونیورسٹی ، پروفیسر اے ستیہ نارائنا موظف پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی ، ڈاکٹر ای ریواتی ، CESS ، پروفیسر جی کرشنا ریڈی ، صدر نشین آئی سی ایس ایس آر ، ساوتھ انڈیا ریجن ، پروفیسر راما ملکوٹے ، ریٹائرڈ پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی ، پروفیسر ایس ملیش نائب صدر نشین اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن ، پروفیسر بنیا ریٹائرڈ پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی ، پروفیسر سی گنیش ، اے پی سیٹ ، پروفیسر سی بھوپتی راو ، موظف عثمانیہ یونیورسٹی ، پروفیسر وحید اللہ صدیقی ، مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی ، ڈاکٹر گنگا درگا ، ریٹائرڈ سی آئی ای ایف ایل ، پروفیسر سی وینکٹیا ، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ، ڈاکٹر نشناط ڈونگری ، آئی آئی ٹی حیدرآباد ، ڈاکٹر نندنی سدھا ریڈی ، ریٹائرڈ لکچرار ، پروفیسر راج شیکھر سابق رجسٹرار یونیورسٹی آف حیدرآباد ، پروفیسر جی بھدرا نائک ، کاکتیہ یونیورسٹی ، پروفیسر جے منوہر راؤ یونیورسٹی آف حیدرآباد ، ڈاکٹر ٹی سرینواس کاکتیہ یونیورسٹی ، پروفیسر جی بی ریڈی عثمانیہ یونیورسٹی اور ڈاکٹر بی پربھاکر صدر شعبہ جی ایم آر پالی ٹیکنیک گجویل ضلع میدک شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT