Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے صدر نشین اور سکریٹری کے لیے نئی گاڑیوں کی منظوری

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے صدر نشین اور سکریٹری کے لیے نئی گاڑیوں کی منظوری

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین اور سکریٹری کے استعمال کیلئے دو نئی گاڑیوں کی خریدی کو منظوری دی ہے۔ اس کیلئے آج احکامات جاری کئے گئے۔ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ صدرنشین ، سکریٹری اور آفس کے استعمال کیلئے تین نئی گاڑ یوں کی خریدی کی اجازت دی جائے اور اس کیلئے 40 لاکھ روپئے منظور کئے جائیں ۔ حکومت نے اس تجویز کا جائزہ لینے کے بعد دو گاڑیوں کی خریدی کی اجازت دی۔ صدرنشین پبلک سرویس کمیشن کے استعمال کیلئے ٹوئٹا آلٹس گاڑی خریدی جائے گی جبکہ سکریٹری کیلئے نئی گاڑی 7 لاکھ روپئے کی قیمت تک کی خریدی جاسکتی ہے۔ حکومت نے ہدایت دی کہ سکریٹری پبلک سرویس کمیشن کیلئے خریدی جانے والی گاڑی کی قیمت 7 لاکھ روپئے سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔ واضح رہے کہ کمشین کی تشکیل کے بعد حکومت نے کمیشن کو مختلف سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نئی گاڑیوں کی خریدی کی اجازت دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT