Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II امتحانات اپریل میں مقرر

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II امتحانات اپریل میں مقرر

تحریری امتحان میں کامیابی پر انٹرویوز ، دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کا معلوماتی انٹرویو
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II کے امتحانات 24 اور 25 اپریل کو مقرر ہیں ۔ جو 150 سوالات اور 150 نشانات کے 4 پرچوں پر مشتمل ہے ۔ اور اس میں کامیابی کے بعد 75 نشانات کا انٹرویو ہے اس کے بعد 439 گزیٹیڈ پوسٹ پر تقررات ہوں گے ۔ اس کے لیے کمیشن کے ویب سائٹ پر نصاب دیا گیا لیکن اس کے لیے کوئی خاص کتاب نہیں ہے بلکہ ان عنوانات پر آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات کی مشق کرتے ہوئے تیاری کرنا چاہئے ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ماہر تعلیم ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ۔ اور امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ کامیابی کے لیے نہیں بلکہ اچھے سے اچھے اور زیادہ نشانات کے حصول کو ٹارگٹ بنائے انہوں نے بتلایا کہ زیادہ نشانات حاصل کئے ہوئے امیدوار ہی کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جاتا ہے ۔ پروگرام کوآرڈینٹر صدیقہ فاطمہ نے دن میں ریکارڈ کئے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام راست پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات حاصل کئے اور امیدواروں کو مفید مشوروں سے نوازا ۔ محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرس اور کانسٹبلس کے تقررات کے ہونے والے تحریری امتحان اور ان کے انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے تحریری امتحان 200 نشانات کا ہے پھر اس امتحان میں کامیاب امیدواروں کو دوسرے مرحلے کے دوڑ ، لانگ جمپ کے لیے طلب کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ امیدوار پہلے تحریری امتحان کی تیاری کریں ۔ ریڈیو پروگرام کے انعقاد اور مرتب کرنے میں ریڈیو منیجر زاہد فاروقی ، محمد منیر نے معاونت کی ۔ آخر میں صدیقہ فاطمہ نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT