Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپI اور II  آج نتائج

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپI اور II  آج نتائج

حیدرآباد۔ یکم جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ I اور گروپ II امتحانی نتائج کا کل 2 جون کو اعلان کردیا جائے گا۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن جی چکراپانی نے کہا کہ گروپ II سے متعلق تقررات کا عمل بھی شروع ہوجائیگا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی تمام فہرست و میموز وغیرہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن ویب سائیٹ پر دستیاب رکھے جائیں گے۔ صدرنشین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تقررات عمل میں لانے جو ہدایات کمیشن کو دی گئی تھیں، ان کو پورا کریں گے۔ حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں اساتذہ کے تقررات سے متعلق عملی اقدامات کی ہدایت پر عمل آوری کا آغاز کردیا گیا اور جلد ٹیچرس تقررات کیلئے ٹسٹ منعقد کیا جائے گا اور کسی بھی ٹسٹ کے انعقاد میں بے قاعدگیوں کا موقع فراہم نہ کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT