Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپII‘ صداقت ناموں کی جانچ

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپII‘ صداقت ناموں کی جانچ

حیدرآباد ۔ 17ستمبر ( سیاست نیوز) حیدرآباد ہائیکورٹ فیصلہ کی روشنی میں گذشتہ عرصہ کے دوران منعقدہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ جائیدادوں کیلئے منعقدہ ٹسٹ کی ’’ میریٹ لسٹ ‘‘ میں شامل امیدواروں کے صداقت ناموں کی جانچ کے آغاز کا عمل جاریہ ماہ 21ستمبر سے ہوگا ۔ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن شریمتی وانی پرساد نے یہ بات بتائی اور کہا کہ امیدواروں کے ہال ٹکٹ نمبرس ‘ تاریخ ‘ مقام اور وقت وغیرہ کی مکمل تفصیلات کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا ۔ امیدواروں کو چاہیئے کہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت ‘ صداقت ناموں ‘ صداقت نامہ تاریخ پیدائش ‘ تعلیم حاصل کئے ہوئے مدارس کے صداقت ناموں ‘ کاسٹ ( ذات پات کا ) سرٹیفیکیٹ ‘ نان کریمی لیئر ‘ رہائشی صداقت نامے پیش کرنے کیلئے تیار رکھ لیں تاکہ صداقت ناموں کی جانچ کے موقع پر پوچھنے کے ساتھ اپنے اصل صداقت نامے متعلقہ عہدیدار کو پیش کرسکیں ۔

TOPPOPULARRECENT