Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویش کمیشن سے کئی ہزار ملازمتوں کا اعلان ، عنقریب نوٹیفکیشن کی اجرائی

تلنگانہ پبلک سرویش کمیشن سے کئی ہزار ملازمتوں کا اعلان ، عنقریب نوٹیفکیشن کی اجرائی

حیدرآباد،4ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ پبلک سرویش کمیشن بہت جلد گروپ کئی ہزار ملازمتوں کو پُر کرنیکے لئے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ جاریہ سال 15اگست کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں پر جاریہ سال تقرری کا عمل مکمل کرنے کے اعلان کے بعدنائب وزیراعلی کے سری ہری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو مخلوعہ آسامیوں پر تقرری میں تیزی سے پیش رفت کے لئے رہنمائی کرے گی۔محکمہ فائنانس نے اب تک 50ہزار ملازمتوں پر تقرری کے لئے پہلے ہی منظوری دے دی ہے اس سلسلے میں یہ کمیٹی مختلف محکمہ جات کے افسروں سے مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات حاصل کررہی ہے ۔ امکان ہے کہ بہت جلد چھ ہزار آسامیوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT