Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پردیش کانگریس تنظیم جدید کا آج جائزہ اجلاس

تلنگانہ پردیش کانگریس تنظیم جدید کا آج جائزہ اجلاس

شہر اور اضلاع کے دیگر پروگرامس کو قطعیت ، اتم کمار ریڈی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی 9 اگست کو گاندھی بھون میں کانگریس کی تنظیم جدید کا جائزہ لیں گے ۔ 16 اگست کو عادل آباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ 17 اگست کو آبپاشی پراجکٹس پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کی پیشکشی ۔ 9 اگست کو گاندھی بھون میں ہندوستان چھوڑ دو تحریک پر تقریب منعقد ہوگی ۔ بعد ازاں اتم کمار ریڈی تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کا جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے انہیں جن اضلاع کا انچارجس نامزد کیا گیا ہے ان اضلاع میں پارٹی کے تنظیمی جدید ، منڈل تا ضلعی سطح تک میٹیوں کی تشکیل پر غور کریں گے ۔ اس اجلاس میں انچارج سکریٹری تلنگانہ امور آر سی کنٹیا ، ایس سی سیل کے قومی صدر کے راجو مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ عادل آباد میں کانگریس رابطہ کمیٹی اجلاس میں اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری و انچارج ، تلنگانہ امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ اور سابق مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش بھی شرکت کریں گے ۔ دوپہر میں کسانوں کے مسائل پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔ 28 اگست کو کانگریس کے زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی ارکان کے لیے تربیتی کیمپ منعقد ہے ۔ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پی اے سی صدور نشین کے لیے تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT