Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سے عظیم شخصیتوں کو ایوارڈس

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سے عظیم شخصیتوں کو ایوارڈس

صدر پی سی سی اُتم کمار سے محمد فاروق حسین کی نمائندگی پر رضا مندی
حیدرآباد 10 اگست (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر 10 اعظیم شخصیتوں کے نام سے مختلف شعبہ حیات  میں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈس پیش کرنے کی نمائندگی پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے اس سے اتفاق بھی کیا ۔ مسٹر محمد فاروق حسین نے کہا کہ اردو کی ترقی کے علاوہ دیگر شعبوں میں کلیدی رول ادا کرنے والے عظیم شخصیتوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کی خدمات و کارکردگی کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ کانگریس کے پلیٹ فارم سے ان عظیم شخصیتوں کے نام سے ایوارڈ پیش کرنے کی نمائندگی کو کیپٹن اتم کمار ریڈی نے فوری قبول کرلیا ہے اور انہوں نے بھی اپنی جانب سے 11 ہزار روپئے پیش کرنے کا پیشکش کیا ہے ۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ساتھ موجود دوسرے کانگریس کے قائدین نے بھی اپنی طرف سے تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ مسٹر فاروق حسین نے کہا کہ ان کی اس تجویز پر کیپٹن اتم کمار ریڈی نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ان کے پاس اچھا خاصہ وقت ہے ۔ وہ اس تجویز پر پارٹی میں دوسرے قائدین سے بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے مولانا ابوالکلام آزاد کو ہندوستان کا عظیم ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد نے ہندوستان کی تحریک میں جہاں اہم رول ادا کیا وہیں سب سے کم عمر میں انہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی صدارت قبول کرنے کا اعزاز ہے ۔ ایسے عظیم سپوت کی یوم پیدائش کے موقع پر ایوارڈس کی تقسیم کی تجویز قابل احترام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT