Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی عاملہ کی تشکیل قطعی مرحلہ میں

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی عاملہ کی تشکیل قطعی مرحلہ میں

حیدرآباد کیلئے لکشمن گوڑ ، رنگاریڈی کیلئے رام موہن ریڈی اور سدھیر ریڈی کا نام زیر غور
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی عاملہ کی تشکیل آخری مراحل میں ہے ۔ حیدرآباد کے لیے لکشمن گوڑ رنگاریڈی کے لیے رام موہن ریڈی اور سدھیر ریڈی کے نام زیر غور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی عاملہ کی تشکیل آخری مراحل میں مارچ کے اواخر یا اپریل کے اوائل میں نئی عاملہ تشکیل دینے کا قوی امکان ہے ۔ واضح رہے کہ سابق صدر متحدہ آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی ابھی تک خدمات انجام دے رہی ہے ۔ علحٰدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پنالہ لکشمیا کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا پہلا صدر نامزد کیا گیا مگر وہ نئی عاملہ تشکیل نہیں دے پائے ۔ 9 ماہ قبل کیپٹن اتم کمار ریڈی کو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نامزد کیا گیا انہیں بھی قدیم عاملہ پر اکتفا کرنا پڑا تاہم کانگریس ہائی کمان نئی عاملہ تشکیل دینے کے لیے سنجیدہ ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کیپٹن اتم کمار ریڈی نے نئی عاملہ کی تشکیل کے لیے ناموں کی سفارش کردی ہے ۔ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ بہت جلد نئی عاملہ کی تشکیل کا اعلان ہوجائے گا ۔ حیدرآباد سٹی کانگریس اور ضلع رنگاریڈی کانگریس کمیٹیوں کی تشکیل کے موقع پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لیے لکشمن گوڑ کے علاوہ دوسرے نام زیر غور ہے ۔ جہاں تک ضلع رنگاریڈی کانگریس کمیٹی کی صدارت کا معاملہ ہے ۔ کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر رام موہن ریڈی سابق رکن اسمبلی مسٹر سدھیر ریڈی کے علاوہ دوسرے نام زیر غور ہیں ۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ کیپٹن اتم کمار ریڈی جمبو عاملہ تشکیل دینے کے بجائے متوازن ٹیم بنانے کے حق میں ہے ۔ کام کرنے والے قائدین کو پارٹی کی ذمہ داریاں سونپنا چاہتے ہیں ساتھ ہی ترجمان ، سکریٹریز ، جوائنٹ سکریٹریز کی فہرست کو بھی بڑی حد تک گھٹانے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے پہلے ہی کانگریس کے محاذی تنظیموں کی ذمہ داریاں ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک کے حوالے کردی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT