Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پردیش کانگریس کے نئے صدر اتم کمار کا اتوار کو حصول جائزہ

تلنگانہ پردیش کانگریس کے نئے صدر اتم کمار کا اتوار کو حصول جائزہ

ڈگ وجے سنگھ اور دیگر کانگریس قائدین کو تقریب میں شرکت کی دعوت

ڈگ وجے سنگھ اور دیگر کانگریس قائدین کو تقریب میں شرکت کی دعوت
حیدرآباد /5 مارچ (سیاست نیوز) نومنتخب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی 8 مارچ کو گاندھی بھون میں اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ لیں گے، جس کے لئے پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دہلی میں پارٹی صدر سونیا گاندھی اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ سے ملاقات کے بعد وہ اور ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اتم کمار اور ملو بٹی نے پہلے 6 مارچ کو نئی ذمہ داری قبول کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ہولی تہوار اور دوسرے دن اسمبلی بجٹ سیشن کے آغاز کے پیش نظر دونوں نے 8 مارچ کو 2 بجے دن اپنی اپنی ذمہ داریاں قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں منعقد شدنی تقریب میں شرکت کے لئے ڈگ وجے سنگھ اور ہائی کمان کے دیگر قائدین کو دعوت دی گئی ہے، جب کہ تلنگانہ کے سینئر کانگریس قائدین، ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور محاذی تنظیموں کے قائدین کو تقریب میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT