Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پر کانگریس کے فیصلے میں تبدیلی نہیں ہوگی : ڈگ وجئے سنگھ

تلنگانہ پر کانگریس کے فیصلے میں تبدیلی نہیں ہوگی : ڈگ وجئے سنگھ

حیدرآباد /21 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس جنرل سکریٹری و انچارج کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے تلنگانہ مسودہ بل پر دی گئی مہلت 23 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ پر بحث جاری ہے، تمام ارکان اپنی اپنی رائے پیش کر رہے ہیں، وہ اس مسئلہ پر بہت جلد اسپیکر اسمبلی اورچیف منسٹر سے تبادلہ

حیدرآباد /21 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس جنرل سکریٹری و انچارج کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے تلنگانہ مسودہ بل پر دی گئی مہلت 23 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ پر بحث جاری ہے، تمام ارکان اپنی اپنی رائے پیش کر رہے ہیں، وہ اس مسئلہ پر بہت جلد اسپیکر اسمبلی اورچیف منسٹر سے تبادلہ خیال کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ کا فیصلہ کیا ہے، جس پر آج بھی وہ قائم ہے۔ دیگر جماعتوں کی طرح وہ اپنے موقف میں تبدیلی لانے والی نہیں ہے۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی جانب سے احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے کجریوال کو اقتدار سونپا ہے، تاہم وہ بہتر حکمرانی پیش کرنے کی بجائے سیاسی تماشہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ’’عام آدمی‘‘ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب وہ آئی ایس افسر تھے تو انھوں نے قانون کا احترام نہیں کیا، لیکن اب دوسروں کو قانون کے احترام کا درس دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT