Saturday , December 15 2018

تلنگانہ پولیٹیکل جے اے سی کا 2 جون کو تلنگانہ یوم تاسیس

ریاست گیر سطح پر پرچم کشائی اور ریالیاں ، صدر نشین کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام

ریاست گیر سطح پر پرچم کشائی اور ریالیاں ، صدر نشین کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام

حیدرآباد۔/23مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی 2جون کو یوم تاسیس تلنگانہ شاندار پیمانہ پر منائے گی۔ تلنگانہ کے تمام 10اضلاع میں پہلے یوم تاسیس کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ صدرنشین جے اے سی پروفیسر کودنڈا رام نے بتایا کہ 2جون کو تلنگانہ بھر میں پرچم کشائی اور ریالیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ یکم جون 8بجے شب سے گن پارک پر مختلف پروگراموں کا آغاز ہوگا اور یہ سلسلہ آدھی رات کے بعد بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 2جون کو تلنگانہ ریاست کے قیام کی تاریخ مقرر کی ہے لہذا تلنگانہ میں ہر سال 2جون کو ہی یوم تاسیس تلنگانہ منایا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ ریاست دیگر ریاستوں سے بہتر ترقی کرے گی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نوجوانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں تلنگانہ ریاست حاصل ہوئی ہے اور عوام اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT