Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ پیس سفیر کی حیثیت سے سید معین الدین نامزد

تلنگانہ پیس سفیر کی حیثیت سے سید معین الدین نامزد

کاغذ نگر ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : تلنگانہ پیس سفیر کی حیثیت سے سید معین الدین ٹی آر ایس قائد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر مستقر کے ٹی آر ایس پارٹی سینئیر قائد اور ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کے قریبی جانے والے سید معین الدین کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے پیس سفیر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سید معین الدین ٹی آر ایس قائد نے اپنے مکان پر پر ہجوم اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر اور ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی سے اظہار تشکر کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے مجھ پر جو بھروسہ کے ساتھ جو ذمہ داری دی گئی ہے اس ذمہ داری کو بہ خوبی انجام دوں گا ۔ اور زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہنے کا تیقن دیا گیا ۔ واضح رہے کہ سید معین الدین ٹی آر ایس سینئیر قائد فرسٹ سٹیزن ہیومن رائیٹس اسوسی ایشن چیرمین کے ذریعہ سینکڑوں لوگوں کے مسائل کی یکسوئی کریں ہیں ۔ اس لیے ان کی عوامی خدمات کی وجہ سے تلنگانہ پیس سفیر کی حیثیت سے سید معین الدین کو نامزد کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT