Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پی سی سی شعبۂ اقلیت سے اجمیر شریف کو غلاف مبارک کی روانگی

تلنگانہ پی سی سی شعبۂ اقلیت سے اجمیر شریف کو غلاف مبارک کی روانگی

خوشحالی، امن و امان اور بھائی چارگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار: اتم کمار ریڈی

خوشحالی، امن و امان اور بھائی چارگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار: اتم کمار ریڈی
حیدرآباد /23 اپریل (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے تلنگانہ کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ غلاف کو درگاہ اجمیر شریف روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ کی خوشحالی، امن و امان اور بھائی چارگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر تلنگانہ پردیش اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد سراج الدین نے ہر سال کی طرح اس سال بھی گاندھی بھون میں درگاہ اجمیر شریف کے لئے غلاف روانگی کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں صدر پردیش کانگریس اور ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں سکریٹریز تلنگانہ پردیش کانگریس سید یوسف ہاشمی، محمد ایوب خان، محمد اسماعیل، صمد خان کے علاوہ دیگر قائدین میر ہادی علی، شکیل خان، وحید الدین، عبد اللطیف ظفر، خواجہ غیاث الدین، سید شوکت رحمت علی، محمد معراج خان، محمد اعجاز خان، یوسف بن ناصر، محترمہ عصمت النساء، آغا دوست علی، شیخ مختار احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ صوفیانہ کلام سن کر روحانی تسکین ملی ہے۔ انھوں نے گاندھی بھون سے اجمیر شریف غلاف مبارک روانہ کرنے کی روایت مستقبل میں بھی برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ ملو بٹی وکرامارک نے کہا کہ انھیں اس تقریب میں شرکت کرکے دلی سکون ملا ہے۔ محمد سراج الدین نے کہا کہ کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہر سال بپابندی غلاف مبارک اجمیر شریف روانہ کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غلاف مبارک لے کر آج شام روانہ ہوں گے، جسے کل صبح درگاہ اجمیر شریف میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر تلنگانہ ریاست تشکیل دینے والی صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کی صحت کے علاوہ تلنگانہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی جائے گی۔ قبل ازیں مولانا صابر پاشاہ کی قراء ت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا، جب کہ محمد فہیم اور محمد سمیر عالم خاں نے نعت شریف اور ملک بیابانی نے منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور مولانا سید شاہ تنویر عالم قادری کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT