Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ میں دھاندلیاں

تلنگانہ ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ میں دھاندلیاں

بے قاعدگیاں ختم کرنے کا مطالبہ ، سی پی آئی کا مہادھرنا پروگرام
حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم (الاٹمنٹ) میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی مبینہ بے قاعدگیوں کا تدارک کرنے کے مطالبہ پر سی پی آئی تلنگانہ کمیٹی کے زیراہتمام پہلے مرحلہ کے تحت بڑے پیمانے پر مہادھرنا پروگرام منظم کیا گیا ۔ کیسرا میں واقع ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس میڑچل کے روبرو (48) گھنٹوں تک یہ مہادھرنا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس مہادھرنا پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر سی وینکٹ ریڈی سکریٹری ریاستی سی پی آئی تلنگانہ نے شرکت کی ۔ جبکہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے سینئر قائدین مسرس ای پدی ریڈی اور ویریندر گوڑ نے بھی مہادھرنا پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اپنی خیرسگالی کا مظاہرہ کیا ۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر وینکٹ ریڈی نے ریاست میں اہل تمام غریب عوام کو ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرکے فوری طور پر فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا اور کہا کہ سرکاری اراضیات پر سکونت اختیار کئے ہوئے غریب عوام کے گھروں کو بھی باقاعدہ بنانے کے اقدامات کئے جانے چاہئیے ۔ سکریٹری ریاستی سی پی آئی نے ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کے واقعات پیش آنے کا الزام عائد کیا اور حکومت سے ان بے قاعدگیوں کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔ اس مہادھرنا پروگرام میں ضلع میڑچل کے تمام مقامات سے عوام اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسٹر وینکٹ ریڈی نے مزید کہا کہ ان کے مطالبات کی عاجلانہ تکمیل نہ کرنے کی صورت میں آئندہ بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا سخت انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT