Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ڈیجیٹل معاملتوں میں دیگر ریاستوں سے آگے : روی شنکر پرساد

تلنگانہ ڈیجیٹل معاملتوں میں دیگر ریاستوں سے آگے : روی شنکر پرساد

حیدرآباد 19 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن ( ٹیٹا ) کے ارکان نے ورلڈ آئی ٹی کانفرنس میں ڈیجیتھان متعارف کروایا اور مرکزی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد سے تبادلہ خیال کیا ۔ ٹیٹا کے صدر سندیپ کمار مکتھالہ نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ مرکزی وزیر سے ملاقات کی اور انہیں ڈیجیتھان پہل سے واقف کروایا ۔ مرکزی وزیر نے اس گروپ کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ تلنگانہ ڈیجیٹل معاملتوں میں دوسری ریاستوں سے آگے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ اتنی کثیر تعداد میں لوگ ڈیجیٹل معاملتوں کو اختیار کر رہے ہیں۔ سندیپ کمار نے کہا کہ ٹیٹا اور ڈیجیتھان ریاست کو ڈیجیٹل خواندگی میں آگے بڑھانے کیلئے جدوجہد کرینگے۔

TOPPOPULARRECENT